شیموگہ،17؍ اپریل (ایس او نیوز) شیموگہ میں پولیس نے 13 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ جن پر بجرنگ دل کارکن ہرشا کے قتل کی انتقام میں ایک مسلم لیڈر کو قتل کرنے کی سازش تیار کرنے کا الزام ہے۔ 20؍فروری کو شیموگہ میں بجرنگ دل کارکن ہرشاکا قتل ہواتھا، اس کے جواب میں مذکورہ 13 افراد نے ایک مسلم لیڈر کو قتل کرنے کی مبینہ سازش رچائی تھی۔ شیموگہ کی دوڈاپیٹ پولیس نے اس گروپ کو گرفتار کیا ہے۔
اس معاملہ میں پولیس نے تفتیش شروع کی تھی اور سب سے پہلے وسواس عرف جیٹلی نامی شخص کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی تھی، تو معلوم ہوا کہ علاء الدين نامی ایک مسلم لیڈر کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، بعدازاں پولیس نے وسواس سے پوچھ تاچھ کے بعد دیگر 12 افراد کو گرفتار کیا، ان تمام نے مسلم لیڈر کے قتل کی سازش تیار کرنے کا الزام قبول کر لیا ۔